حسینہ واجد خفیہ مقام پر منتقل، برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت میں رہنے کا فیصلہ

منگل 6 اگست 2024 18:30

حسینہ واجد خفیہ مقام پر منتقل، برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) بھارت نے برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بنگلا دیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ حسینہ واجد کے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچنے سے کچھ دیر قبل بنگلا دیش کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت کے وزیر اعظم نے ہنگامی طور پر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔بنگلا دیش کے ٹی وی نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیر اعظم کو بھارت نے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے، مزید یہ کہ شیخ حسینہ واجد کی خواہش ہے کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کر لیں۔رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نئی دلی میں مقیم ہیں جس سے جلد ہی شیخ حسینہ واجد کی ملاقات کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :