ترکی مسجد کے باہر چاقوسے مسلح شخص کا حملہ ‘7افراد زخمی ہوگئے

حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا‘ایسکی شہیر شہر کی مسجد کے باہر حملے کو ”ایکس “پر براہ راست نشر بھی کیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 اگست 2024 12:33

ترکی مسجد کے باہر چاقوسے مسلح شخص کا حملہ ‘7افراد زخمی ہوگئے
انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2024 ) ترکی میں چاقو کے حملے سے7افراد زخمی ہوگئے ہیں ترکی میں مسجد کے باہر ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک نقاب پوش نے چاقو کا وار کر کے7 افراد کو زخمی کردیا، حملہ آور کو بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا .

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق حراست میں لیے جانے سے قبل 18 سالہ مشتبہ مسلح شخص نے ایسکی شہیر شہر میں مسجد کے باہر حملے کو ”ایکس “پر براہ راست نشر بھی کیا مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے کھلاڑیوں کی طرح کا لباس پہنا ہوا تھا اس کی کمر پر کلہاڑی لٹکی ہوئی تھی اس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جبکہ حملہ آور نے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا تھا.

حملہ آور کی اپنی ہی جانب سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص نے ماسک کے اوپر عینک بھی پہن رکھی ہے ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ مسلح شخص نے اپنے سینے پر کئی سواستیکاﺅں سے بنا ہوا ایک نازی نشان ”کالا سورج“ بھی پہنا ہوا تھا حملہ آور نے شور نہیں مچایا اور نہ ہی حملہ کرنے کے پیچھے اپنا مقصد واضح کیا تاہم اس کا دعوی تھا کہ وہ وار گیمز سے متاثر تھا.

متعلقہ عنوان :