پولیس نے نان کسٹم پیڈ 494 بوری چھالیہ اور گٹکا برآمد کرکے کسٹم حکام کے سپرد کر دیا،پولیس ترجمان

جمعہ 16 اگست 2024 14:39

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2024ء) ایس ایچ او تھانہ شاہجمال آفتاب شبیر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ مال کی خلاف کارروائی کرکے494 بوری چھالیہ گٹکا برآمدکر کےکسٹم حکام کےحوالےکردیں۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہجمال نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ مال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوڈر مزدا پر چھاپہ مار کر 180 بوری گٹکا اور 314 بوری چھالیہ برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے کر تمام سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :