سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے شہر کی بزنس کمیونٹی کے لیے ظہرانہ

پیر 19 اگست 2024 12:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طاہر مجید کپور کی جانب سے سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے شہر کی بزنس کمیونٹی کے لیے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتحاد فاؤنڈر گروپ ایس سی سی آئی کے رہنما شیخ ریاض الدین اور عبد نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں انکی آمد پر سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

تقریب میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کے دوستوں کے ہمراہ جنرل سیکرٹری چیمبر آف کامرس اتحاد فاؤنڈر گروپ و صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میاں محمد خلیل، سینئر نائب صدر محمد اعجاز غوری، میاں سعادت علی، بابر جاوید چوہدری، اسد مان سابق وائس چیئرمینز پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن، قاسم ملک سابق نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں سلمان، سیٹھ افتخار، گلفام حسن و دیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔