
متحدہ عرب امارات کے لیبر قانون میں تبدیلی
وزٹ ویزہ پر ملازمتیں روکنے کے لیے بھاری جرمانے کیے جائیں گے
ساجد علی
منگل 20 اگست 2024
13:18

(جاری ہے)
ای سی ایچ ڈیجیٹل کے ڈائریکٹر علی سعید الکعبی نے کہا کہ "پہلے ورک پرمٹ کے بغیر کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے جرمانے 50 ہزار درہم سے 2 لاکھ درہم تک تھے، اب 1 لاکھ درہم سے 10 لاکھ درہم کی نئی رینج کارکنوں کے حقوق کے تحفظ میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے، یہ ترامیم روزگار کے طریقوں کی قانونی حیثیت کو یقینی بنائیں گی کیوں کہ کچھ آجر وزٹ ویزا رکھنے والوں کو ان کے سیاحتی اجازت ناموں کی میعاد ختم ہونے کے بعد رہائش اور ورک پرمٹ دینے کا وعدہ کرکے کام کرواتے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگوں کو اس عرصے کے دوران کیے گئے کام کی تنخواہ نہیں ملتی"۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ "کچھ وزیٹرز کے ساتھ نوکری کی پیشکش کی گارنٹی کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور ان کے وزٹ ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد انہیں ملزمت چھوڑنے کے لیے کہا جاتا ہے، وفاقی حکومت کے فیصلے سے ان خرابیوں کو نمایاں طور پر روکا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لیبر قوانین پر عمل کیا جائے، اب اگر کوئی کمپنی قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی جاتی ہے تو اسے بڑے خطرات اور قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا"۔ بی ایس اے احمد بن ہیزیم اینڈ ایسوسی ایٹس کے سینئر ایسوسی ایٹ ہادیل حسین نے وضاحت کی کہ "ترامیم آجروں کے لیے ایک سخت ریگولیٹری ماحول پیدا کرتی ہیں اور لیبر قانون کی زیادہ سے زیادہ تعمیل کا مطالبہ کرتی ہیں، جرمانے میں خاطر خواہ اضافہ مجرمانہ سزاؤں کے امکان کے ساتھ لیبر قانون کی عدم تعمیل کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ کا کام کرتا ہے، ترامیم یہ واضح کرتی ہیں کہ لیبر ریگولیشنز کی کسی بھی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اس طرح آجر کی جوابدہی میں اضافہ ہوگا"۔ انہوں نے کہا کہ "چھوٹے روزگار کے دعوؤں اور ایم او ایچ آر ای کی شمولیت سے متعلق ترمیم ملازمین اور آجروں دونوں کے لیے زیادہ مؤثر، مساوی اور ہموار قانونی عمل کو یقینی بناتی ہے، تنازعات میں ثالثی کرنے میں وزارت کا بہتر کردار اور کم قیمت والے دعوؤں اور تنازعات میں قابل عمل فیصلے جاری کرنے کی صلاحیت یقینی بناتی ہے کہ ملازمت کے تنازعات کو کم قانونی اخراجات کے ساتھ زیادہ تیزی اور مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے"۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
-
آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
-
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
-
میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط
-
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
-
میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے وزیراعلی بھارتی پنجاب
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.