
تحریک انصاف سے ایک اور جیتی ہوئی نشست چھن گئی
این اے 79 میں 8 فروری کو 4 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہارنے والے ن لیگی امیدوار کو الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دے دیا
محمد علی
جمعہ 30 اگست 2024
00:06

(جاری ہے)
واضح رہے کہ 27 اگست کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے کہا کہ و ہ دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرکے دو دن میں نیا فارم 49 جاری کریں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، اس اہم فیصلے میں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو حکم دیا ہے کہ وہ متعلقہ حلقے کے تمام ووٹوں، بشمول مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں۔فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی درخواست گزار اور دیگر امیدواروں کی موجودگی میں کی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر کو 2 دن کے اندر اپنی رپورٹ اور نظرثانی شدہ فارم 49 کمیشن کے سامنے پیش کرنا ہوگا ، اس کے بعد منتخب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، یہ فیصلہ مدعا علیہ اور درخواست گزار کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218(3) معہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 4، 8 (b) اور (c) اور 95 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پیش کردہ نتائج سے واضح ہے کہ کامیاب اور رنر اپ امیدوار کے درمیان ووٹوں کا فرق 8000 سے کم ہے، جو کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 95(5) کے تحت قومی اسمبلی کی نشست کے لئے دوبارہ گنتی کے لئے جواز ہے۔ اس سیکشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنا لازمی ہے، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ فارم 47 کے مطابق اس حلقے میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 9,300 ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کا سیکشن 95 ووٹوں کی مجموعی گنتی اور دوبارہ گنتی کے عمل سے متعلق طریقہ کار کو متعین کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.