تعلیمی اداروں پر حملہ صرف عمارت ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ کے مترداف ہی: مریم نوازشریف

پیر 9 ستمبر 2024 20:57

تعلیمی اداروں پر حملہ صرف عمارت ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور امن کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی دن برائے تحفظِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 ستمبر- اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔ کسی بھی قوم کی بقاء اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں تعلیمی ادارے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 16 دسمبر اے پی ایس حملہ، تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے یہ دراصل تعلیم پر ایک بہت بڑا حملہ تھا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے نہ صرف ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ صرف عمارت ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ کے مترداف ہے۔تعلیم کے لئے محفوظ اور بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوشش ہے کہ ہر بچے کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بلا خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تعلیم کو ہر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔