پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا شیخ ریاض الدین کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ 13 ستمبر 2024 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بزنس کمیونٹی اتحاد فاؤنڈر گروپ ایس سی سی آئی کے رہنما اور ستارہ امتیاز شیخ ریاض الدین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان گلوز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اتحادفاؤنڈرز گروپ کے امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار عطاءاللہ ،اجمل خان، محمد حارث نوید، سید شہزادہ بن احمد اقبال، جبکہ کارپوریٹ کلاس کے امیدوار قمر منیر سلہریا، انیس راحیل، ندیم عبداللہ، سہیل مقصود، عثمان احمد بھٹی، حنان خالد برلاس، مطلوب احمد قریشی، شوکت علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔

تقریب میں صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر وہب جہانگیر ، جنرل سیکرٹری چیمبر آف کامرس اتحاد فاؤنڈر گروپ و صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میاں محمد خلیل، سینئر نائب صدر محمد اعجاز غوری، میاں سعادت علی، بابر جاوید چوہدری، اسد مان و دیگر بھی موجود تھے۔