Live Updates

چین میں 75 سال کے طاقتور ترین طوفان سے تباہی

طوفائی ہواوں سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی الٹ گیا، 14سوپروازیں منسوخ

بدھ 18 ستمبر 2024 13:17

چین میں 75 سال کے طاقتور ترین طوفان سے تباہی
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواوں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اڑگئے۔

(جاری ہے)

طوفائی ہواوں سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی الٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں اور کھمبوں کے سہارے خود کو اڑنے سے بچایا۔طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش رکارڈ کی گئی، شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات