وفاقی وزیر تجارت اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے روس کے نائب وزیر زراعت سرگئی لیون کی ملاقات

جمعرات 19 ستمبر 2024 18:35

وفاقی وزیر تجارت   اور وفاقی وزیر صنعت و  پیداوار  سے روس کے نائب وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر برائے صنعت پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے وزارت تجارت میں روس کے نائب وزیر زراعت سرگئی لیون سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے بالخصوص زرعی شعبے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں اطراف نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر تحائف کا تبادلہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :