شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:30

شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹوں سے پتا چلا ہے کہ میں کورونا سے متاثر ہوں اور ہسپتال میں داخل ہوں۔شیر افضل مروت نے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی بھی درخواست کی ہے۔