
سی آئی اے افسر کومختلف ممالک میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر30 سال قید کی سزا
برائن جیفری ریمنڈ نے 14سال کے دوران سرکاری گھر میں متعدد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا. اٹارنی میتھیو ایم گریویس
میاں محمد ندیم
جمعہ 20 ستمبر 2024
17:24
(جاری ہے)
واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی میتھیو ایم گریویس نے کہا کہ سی آئی اے کے سابق افسر کو دی گئی یہ سزا جنسی مجرم قرار دیتے ہوئے سنائی گئی ہے جج نے 30سال قید کے ساتھ ساتھ تاحیات نگرانی اور انہیں دو لاکھ 60ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا. رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف بی آئی کی مشترکہ تحقیقات کے دوران 2006سے لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں جن میں 24برہنہ یا نیم برہنہ خواتین مدہوش تھیں یا رضامند نہیں لگتی تھیں برائن جیفری ریمنڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں پہلی مرتبہ میکسیکو سٹی میں ان کی رہائش گاہ میں مئی 2020 میں اس وقت پکڑا گیا جب ایک برہنہ خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھی اور وہ اس وقت امریکی سفارت خانے کے لیے کام کرتا تھا. اٹارنی میتھیو ایم گریویس نے کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق افسر ایک شکاری تھا جس نے اپنے سرکاری گھر میں غیرمشتبہ خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور وہی انہیں نشہ کرواتا تھا ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے ان کی تصاویر بناتا تھابرائن جیفری ریمنڈ کی ڈیوائسز سے 500سے زائد تصاویر ملیں 2006اور 2020کے دوران کی گئیں ریکارڈنگز میں انہیں متاثرہ خواتین کو کئی گھنٹوں تک اپنی ہواس کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی واقعات میں بے ہوش خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ وحشیانہ انداز میں پیش آیا اور جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے خلاف تفتیش چل رہی ہے تو انہوں نے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی محکمہ انصاف کے سینئر عہدیدار نیکول آرگینٹیری نے بتایا کہ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ قواعد کی خلاف ورزی کہاں ہوئی یا جرم کہاں سرزد ہوا. رپورٹ میں بتایا گیا کہ برائن جیفری ریمنڈ نے 28خواتین کو بغیر رضامندی کے ساتھ نشہ دیا اور فحش مواد ریکارڈ کیا اور دوسروں کو بھی منشیات دیںسی آئی اے کا سابق افسر خواتین سے مختلف ڈیٹنگ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کرتے تھے اور اس کے بعد انہیں کھانے اور مے نوشی کی دعوت دیتے تھے تصاویر اور ویڈیوز میں موجود اکثر خواتین ان کے ساتھ گزارے وقت کے بارے میں درست معلومات نہیں دے سکیں. برائن جیفری ریمنڈ سی آئی اے میں اپنے کیریئر کے دوران امریکا‘پیرو اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک میں تعینات رہے ایف بی آئی اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈپلومیٹک سروس (ڈی ایس ایس)نے 2021میں مشترکہ تحقیقات کیں اور برائن جیفری ریمنڈ سے جڑی معلومات فراہم کرنے کے لیے عوام سے بھی اپیل کی تھی.
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.