محکمہ ایکسائز میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ،پرائیویٹ افراد کے ای ٹی او کے دفتر میں ڈیرے

ک مکا پرائیویٹ افراد کے ذریعے کیے جانے کا انکشاف

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 25 ستمبر 2024 17:00

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2024ء ) محکمہ ایکسائز میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ،پرائیویٹ افراد کے ای ٹی او کے دفتر  میں ڈیرے ،مک مکا پرائیویٹ افراد کے ذریعے کیے جانے کا انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز میں رجسٹریشن برانچ ،پراپرٹی ٹیکس اور دیگر برانچز میں پرائیویٹ افراد اور ٹاؤٹ کے ذریعے مک مکا کر کے سائیلین کی جیبوں سے لاکھوں روپے بٹورنے جانے لگے یہ پرائیویٹ افراد آفس کی تمام برانچز اور ای ٹی او کے کمرے میں کھلم کھلا خود کو ملزم ظاہر کرکے آنے والے سائیلین سے کام کے عوض بھاری نذرانے لیکر کام کرواتے ہیں جبکہ دوسری طرف اس سلسلہ میں ای ٹی او ایکسائز سے اس سلسلہ میں موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر بات کرنے گریز کرتے ہوئے اس بات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔