Live Updates

حکومت نے علی امین گنڈاپور کو روکنے کیلئے بلندوبانگ دعوے کئے لیکن روک نہیں سکے

علی امین ہزاروں لوگوں کے ساتھ ڈی چوک تک پہنچا اور احتجاج رجسٹرڈ کرایا، عمران خان سے پچھلے 6ہفتے سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، کل ہم عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 اکتوبر 2024 22:57

حکومت نے علی امین گنڈاپور کو روکنے کیلئے بلندوبانگ دعوے کئے لیکن روک ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر 2023ء ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت نے علی امین گنڈاپور کو روکنے کیلئے بلندوبانگ دعوے کئے لیکن روک نہیں سکے،علی امین ہزاروں لوگوں کے ساتھ ڈی چوک تک پہنچا اور احتجاج رجسٹرڈ کرایا،عمران خان سے پچھلے 6ہفتے سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، کل ہم عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف کل ہی نہیں بلکہ پچھلے 6ہفتے سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہر جمعرات کو چھ لوگ ملا کریں گے، لیکن سرکار نہیں ہماری ملاقات نہیں ہونے دی، گنڈاپور کی ملاقات بھی عدالتی حکم پر ہوئی تھی، اب علی امین کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، میری پارٹی قیادت اور علی امین سے ملاقات ہوئی ہے، کل ہم عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بلندوبانگ دعوے کئے کہ اٹک کا پل کراس کرکے دکھاؤ، پنجاب میں آکر دکھاؤ، اس نے اٹک کا پل بھی کراس کیا اور لاہور میں آپ کے ذاتی حلقے پہنچ کر بھی دکھایا۔ اب بھی وہ ڈی چوک تک پہنچا اور احتجاج رجسٹرڈ کرایا، قائد کا یہی وعدہ تھا کہ ڈی چوک پہنچ کر احتجاج رجسٹرڈ کرانا ہے، یہ کہتے تھے کہ چڑیا پر نہیں مار سکتی، لیکن وہ ہزاروں بندے لے کر پہنچا۔

علی امین گنڈاپور ربڑ کی بلیٹس چلائی گئیں، وہ گھنٹوں لڑتا وہاں پہنچا، پھر ریسٹ کرنے کے پی ہاؤس گیا تھا، عمران خان بھی جلسہ چھوڑ کر ریسٹ کیلئے جایا کرتے تھے، اب کہا جارہا کہ علی امین کو راستہ دیا گیا، جنہوں نے اب راستہ دیا کیا وہ اٹک کے پل پر راستہ نہیں دے سکتے تھے؟حکومت اگر چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیتی اورآئینی ترمیم کو آگے لے جاتی تو احتجاج نہ کرتے۔ پہلی بات آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات