
پنجاب میں دسمبر تک 1100 اور اگلے سال تک 1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی
پنجاب میں انسانی جانوں کی ہی نہیں، جانوروں کی بھی قدر ہے،3 دریاﺅں میں جتنا پانی آچکا تھا، وقت پر لوگوں کو نہ نکالتے تو بہت بڑا نقصان ہوتا، 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 17 ستمبر 2025
19:02

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ ہر فرد کی بحالی تک چین اور آرام سے نہیں بیٹھے گے۔
ترقی کا سفر اب ہرگلی محلے کے کونے کونے تک پہنچے گا۔ سیلاب کے باوجود پنجاب میں ترقیاتی کام نہیں روکے۔اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 80ہزار گھر بن رہے ہیں اوردسمبر تک ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ پنجاب والے بڑے صبر کرنے والے لوگ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں دسمبر تک1100 اور اگلے سال تک1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی۔ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں انسانی جان ہی نہیں ، جانوروں کی بھی قدر ہے۔ سیلاب زدہ عوام کا زیادہ ترذریعہ معاش مویشی ہے ،ہم نے مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچائے۔ سیلاب متاثرین کو سیلاب متاثرین نہیں کہوں گی بلکہ وہ میرے مہمان ہیں۔ پنجاب میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اور 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر لوگوں کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقامات پرمنتقل نہ کیا جاتا تو تباہی کا اندازہ کرنا مشکل تھا۔ تین دریاﺅں میں جتنا پانی آچکا تھا، وقت پر لوگوں کو نہ نکالتے تو بہت بڑا نقصان ہوسکتاتھا۔ بہاولپور کے نواحی علاقے اُچ شریف میں سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے گئی تھی۔حکومت کی سیلاب متاثرین کے لئے تیاری مکمل تھی، پوری حکومتی مشینری نے ایک ٹیم بن کر کام کیاہے۔پاک آرمی، نیوی ، ریسکیو ، سول ڈیفنس ، پولیس اور انتظامیہ نے مثالی اشتراک کار کے ساتھ کام کیا۔سیلاب متاثرین کے لئے میری پوری کابینہ میدان میں ہے۔ مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیرزادہ اور رانا سکندر حیات مستقل فیلڈ میں ہےں۔ہمارے وزراءسیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے کئی کئی راتیںنہیں سوئے۔ پنجاب کے سیلاب متاثرہ عوام کو پوری طرح بحال کرکے سو ئیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کھانا، راشن،ادویات ، مویشیوں کے لئے چارہ اور سر چھپانے کےلئے ٹینٹ بھی دیئے جارہے ہیں۔نواز شریف کی حکومت نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کیاہے۔ گوجرانوالا میں لاہور سے بہتر اور جدید بس چلائیں گے۔ اب وزیر آباد سے گکھڑ منڈی کا سفر 200روپے کی بجائے صرف 20 روپے میں ہوگا۔الیکٹرک بس میں وائی فائی، موبائل چارجنگ مفت ہوگی۔ الیکٹرک بس خواتین اور بچیوں کے لئے محفوظ ترین سواری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیرآباد کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ نہیں مل سکی۔ مریم نواز شریف نے صرف بڑے شہروں کو بسیں دینے کی روایت توڑ دی ہے۔ پرسوں میانوالی اور آج وزیر آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ لانچ کر دیاہے۔ عوام اب پنجاب میں خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ پنجاب میں مفت ادویات بھی مل رہی ہیں اور سڑکیں بھی بن رہی ہیں۔ پرجوش خیرمقدم کرنے پر عوام کا شکریہ اداکرتی ہوں۔نواز شریف کی طرف سے وزیر آباد کے لوگوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ چند دن پہلے سیلاب کے دوران وزیر آباد آئی تھی ، آج پھر دوبارہ الیکٹرک بسوں کا تحفہ لیکر آئی ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.