یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام "ایلومینائی "اجلاس کا انعقاد

منگل 8 اکتوبر 2024 18:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ملک فیروز خان نون بزنس سکول کے زیرِ اہتمام ایلومینائی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک فیروز خان نون بزنس سکول کے50سے زائد سابقہ طالبعلموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نون بزنس سکول پروفیسر ڈاکٹر عرفان شہزاد کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس کا مقصد ایلومینائی ایسوسی ایشن کو فعال کرنا اور نئے عہدے داران کا اعلان تھا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک فیروز خان نون بزنس سکول کے ایلومینائی ہمارا قابلِ فخر اثاثہ ہیں، ایلومینائی ایسوسی ایشن کو فعال اور مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ایلومینائی ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملک فیروز خان نون بزنس کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :