سرگودھایونیورسٹی ، چیمبرز آف کامرس کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق

بدھ 9 اکتوبر 2024 16:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) سرگودھایونیورسٹی اور چیمبرز آف کامرس کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق ہو گے جن کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پر ڈائریکٹر فیروز نون سکول پروفیسر ڈاکٹر عرفان شہزاد اور چیمبرز کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے دستخط کیے جس کے تحت ملک فیروز خان نون بزنس سکول اور سرگودھا چیمبرز کے درمیان تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقعوں کو فروغ دینے کے لیے اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ ملک فیروز خان نون بزنس سکول یونیورسٹی آف سرگودھا 2003 میں بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر قائم ہوا اور آج یہ سرگودھا میں بزنس تعلیم کے ایک ممتاز ادارے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ بزنس سکول میں تجربہ کار اساتذہ کے عملہ میں 3پروفیسرز، 2ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 5اسسٹنٹ پروفیسرز اور 33لیکچررز ہیں جبکہ سرگودھا چیمبرز آف کامرس کا دائرہ کار سرگودھا ڈویژن تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے 1500سے زائد ممبران ہیں۔اس باہمی معاہدے کی روح سے دونوں ادارے مل کر مقامی کاروباری اداروں کیلئے تحقیقی کام کریں گے اور کاروباری مطالعے کو فروغ دیں گے، تاکہ نئی نسل کے کاروباری افراد کو تیار کیا جا سکے۔