راولپنڈی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2گرفتار

ملزمان کے قبضے سی2کلو890گرام چرس برآمد،مقدما ت درج

پیر 14 اکتوبر 2024 23:14

راولپنڈی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی2ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سی2کلو890گرام چرس برآمدکرکے مقدما ت درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک کلو525گرام چرس برآمد ہوئی، دھمیال پولیس نے ملزم کامران کو گرفتار کرکے ملزم سے ایک کلو365گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :