سعودی عرب نے کھجورسے تیار کردہ دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک متعارف کرا دیا

جمعہ 6 دسمبر 2024 15:43

سعودی عرب نے کھجورسے تیار کردہ دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک متعارف کرا دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) سعودی عرب نے ’’میلاف کولا‘‘ کے نام سےدنیا کا پہلا کھجور پر مبنی سافٹ ڈرنک متعارف کرا دیا ۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے روایتی مٹھاس جیسے کارن سیرپ اور کین شوگر کی جگہ کھجور سے تیار کردہ ایک نیا کولا متعارف کرایا ہے۔ میلاف کولا نامی اس مشروب کی رونمائی ریاض ڈیٹ فیسٹیول میں تورات المدینہ کے سی ای او بندر القحطانی اور سعودی وزیر زراعت عبدالرحمن الفادلی نے کی۔

القحطانی نے کہا کہ میلاف کولا کو پریمیم کھجوروں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں ایک اہم پھل ہے جو اپنی بھرپور غذائیت کے لیے جانا جاتا ہے،کھجوریں فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری معدنیات جیسے میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھری ہوتی ہیں، جو انہیں مشروبات کے لیے صحت مند بنیاد بناتی ہیں ۔

(جاری ہے)

روایتی سوڈا کے برعکس، اس میں کوئی اضافی چینی شامل نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کولا ایک جدید پروڈکٹ ہے جو کلاسک کولا کے تازگی بخش ذائقہ کے ساتھ کھجور کے صحت کے فوائد کو یکجا کرتی ہے۔ یہ سوڈا پینے والوں کے لیے ایک صحت مند آپشن ہے۔سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذیلی ادارے، تورات المدینہ نے کہا کہ میلاف کولا مقامی طور پر کھجور کے استعمال کی بدولت فوڈ سیفٹی کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ہے۔ \932

متعلقہ عنوان :