
یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’شخصیت سازی‘‘ کے موضوع پر دو مختلف ورکشاپس کا انعقاد
جمعہ 6 دسمبر 2024 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی توقعات کو حقیقت پسندانہ بنائیں اور اپنے کیریئر کے انتخاب میں درست فیصلے کریں،آپ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے خود پر یقین رکھنا ہوگا اور انڈسٹری کی توقعات کے مطابق اپنی مہارتوں کو بہتر بنانا ہوگا۔
سیلف ڈویلپمنٹ کے سلسلہ کی دوسری ورکشاپ ملک فیروز خان نون بزنس سکول ہال میں منعقد ہوئی ،جس میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے کنسلٹنٹ خورشید یوسف نے کہا کہ خود شناسی ہر انسان کے لیے کامیابی کا پہلا قدم ہے،یہ جاننا کہ ہم کون ہیں، ہمارے مقاصد کیا ہیں اور ہمارے اندر کون سی صلاحیتیں پوشیدہ ہیں، ہمیں کامیابی کی طرف لے جانے والا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ جدید دنیا میں جہاں مسابقت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، وہاں صرف وہی لوگ کامیاب ہو سکتے ہیں جو اپنی شخصیت، صلاحیتوں اور کمزوریوں کو سمجھتے ہیں اور ان پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود شناسی کے لیے تین بنیادی ستون ہیں جن میں خود احتسابی،اپنی صلاحیتوں کا ادراک اور عملی اقدامات شامل ہیں،آج کا نوجوان اگر اپنی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرے تو نہ صرف وہ اپنی ذاتی زندگی میں کامیاب ہو سکتا ہے بلکہ وہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا ہمیشہ اپنے طلبہ کی شخصیت سازی اور پروفیشنل ترقی کے لیے ایسے مواقع فراہم کرتی رہے گی،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ذاتی اور سماجی زندگی میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کریں۔خورشیدیوسف نے پیشہ ورانہ رویوں کو فروغ دینے کے لیے طلبہ کی سافٹ ویئر انجینئرنگ سپیکٹرم سوسائٹی کو سراہا اور اس امید کاا ظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے ایچ آر ڈی سی کے ساتھ مل کا کام کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈاکٹر سمیر رضا بھی موجود تھے۔ورکشاپ کے اختتام پر انہوں نے خورشید یوسف کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
-
تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا
-
جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.