وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 1672 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں

جمعرات 16 جنوری 2025 20:09

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔وڈیو لنک کے ذریعے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے منتخب شٴْدہ نجی و سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے حوالہ سے تمام متعلقہ سرکاری و نجی چلڈرن ہسپتالوں سے فیڈ بیک لیا گیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ الحمدللہ، لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 1672 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔ اس پروگرام کی بہتری کیلئے مزید ہسپتالوں کو ام پینل کرنے کیلئے پراسیسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت معصوم بچوں کی سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔ اس پروگرام سے قبل معصوم بچوں کے والدین کو سرجریز کیلئے ویٹنگ لسٹ کے مطابق مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پنجاب بچوں کے ہارٹ سرجری پروگرام کے پورے نظام کی شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید، پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض و دیگر نے شرکت کی۔