بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کے اجرا کی شرح 49 فیصد ہو گئی

جمعرات 6 فروری 2025 14:04

بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کے اجرا کی شرح 49 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کے اجرا کی شرح 49 فیصد ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 25 جنوری کو بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 14.8 ٹریلین روپےریکارڈکیاگیا ، اسی طرح ڈیپازٹس کا حجم 30.1 ٹریلین روپے اور سرمایہ کاری (سٹاک) کا حجم 29.9 ٹریلین روپے رہا۔

(جاری ہے)

ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کی فراہمی کی شرح (اے ڈی آر) 49 فیصد ریکارڈکیا گیا جو 17جنوری کو 48.2 فیصد تھا۔ اگست 2024 میں یہ تناسب 38.4 فیصد ریکارڈکیاگیا تھا۔ اگست 2024 سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں 2.1 فیصد کی کمی جبکہ اس کےمقابلے میں قرضوں کے اجرا ءمیں 25 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔