او جی ڈی سی ایل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی

جمعرات 6 فروری 2025 16:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سکھر میں او جی ڈی سی ایل نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی اورینٹیشن تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

پی آر او سکھر آئی بی اے کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں او جی ڈی سی ایل نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2025 کی اورینٹیشن ڈے کی تقریب 7 فروری بروز جمعہ صبح ساڑھے 9 بجے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے رہنمائی اور تعلیمی مواقع پر روشنی ڈالی جائے گی۔ تقریب آڈیٹوریم، مین کیمپس، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی احمد حیات لک منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :