فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے ممبران رکنیت کی تجدید کیلئے آن لائن ادائیگی بھی کر سکتے ہیں،سیکرٹری فیصل آباد چیمبر

پیر 10 مارچ 2025 15:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی ممبرشپ تجدید برائے 26-2025کی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔ فیصل آباد چیمبر کے سیکرٹری کے مطابق 31مارچ2025 بروز سوموارتجدید کا آخری روز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ممبران کی سہولت کیلئے چیمبر نے خصوصی انتظامات کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ممبران اپنی ممبرشپ کی تجدید کراسکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مقررہ تاریخ تک ممبرشپ کی تجدید نہ کرانے والے ممبران چیمبر کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی وجہ سے ممبر شپ کی تجدید کیلئے صبح 9سے بعد دوپہر 2بجے تک چیمبر کے فرنٹ ڈیسک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر کے ممبران رکنیت کی تجدید کیلئے آن لائن ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔