وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 134 اور ایکنک نے 66 منصوبوں کی منظوری دی

پیر 10 مارچ 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں یکم اپریل 2023 سے 15 مئی 2024 تک سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 134 اور ایکنک نے 66 منصوبوں کی منظوری دی۔ وزارت منصوبہ بندی کےحکام کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی مذکورہ عرصہ میں کل 28 اجلاس منعقد ہوئے جس میں 223 منصوبوں کاجائزہ لیاگیا، ان میں 134 منصوبےمنظور کئے گئے ہیں، جن کی مجموعی لاگت 369.6 ارب روپے رہی۔

اسی طرح ایکنک نے اپنی 11 میٹنگز میں 66 منصوبے منظور کیے، جن کی کل لاگت 4,535.5 ارب روپے رہی۔اس عرصے میں معیشت کے ان شعبوں پر توجہ دی گئی جو اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ اس لیے پیداوار اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کو ترجیح دی گئی۔ سی ڈبلیو پی نے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر میں 37 منصوبے منظور کیے، جو کل منظور شدہ لاگت کا 33 فیصد بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم، سماجی شعبے کو بھی اس کا مناسب حصہ دیا گیا، جہاں اعلیٰ تعلیم اور فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے شعبوں میں بالترتیب 33 اور 11 منصوبے منظور کیے گئے۔ اسی طرح ایکنک کے تحت منظور شدہ منصوبوں میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر کے 23 منصوبے 1,017.2 ارب روپے کی لاگت سے اور واٹر سیکٹر کے 12 منصوبے 520.7 ارب روپے کی لاگت سے منظور کیے گئے۔منصوبوں کی منظوری کے لیے تکنیکی، مالیاتی اور اقتصادی جائزے کیے گئے، جن میں اخراجات کی تنظیم اور عوامی سرمائے کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا۔

منصوبوں کی عمل درآمد اور جائزے کے مراحل کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے مختلف معیارات، نتائج پر مبنی مانیٹرنگ، اور کلیدی کارکردگی کے اشاریےبھی PC-I کا حصہ بنائے گئے۔سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک کے ذریعے منظور شدہ مختلف النوع منصوبے اقتصادی ترقی اور سماجی و معاشی اشاریوں میں بہتری کا باعث بنیں گے۔\395

متعلقہ عنوان :