بینک الفلاح کے کارڈ ہولڈرز کے لیے گوگل والیٹ کی سہولت متعارف

جمعرات 13 مارچ 2025 21:36

بینک الفلاح کے کارڈ ہولڈرز کے لیے گوگل والیٹ کی سہولت متعارف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) بینک الفلاح کے کارڈ ہولڈرز اب اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز یا ڈیجیٹل اسناد کو گوگل والیٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور Wear OS ڈیوائسز پر دستیاب ہوگی۔ یہ اقدام بینک الفلاح کے صارفین کو زیادہ محفوظ اور آسان ڈیجیٹل لین دین کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

گوگل والیٹ ایک محفوظ اور جدید ادائیگی کا نظام فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایسی دکانوں پر کانٹیکٹ لیس پیمنٹ کر سکتے ہیں جہاں یہ سروس قبول کی جاتی ہے، اس کے علاوہ، صارفین ایپس اور ویب سائٹس پر بھی تیزی سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ صنعتی معیار کے مطابق ٹوکنائزیشن جیسی جدید حفاظتی پرتوں کی بدولت، تمام ٹرانزیکشنز ایک ورچوئل کارڈ نمبر کے ذریعے مکمل کی جاتی ہیں، جو صارفین کے مالی ڈیٹا کو مزید محفوظ بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں، اگر کوئی ڈیوائس گم یا چوری ہو نے کی صورت میں گوگل کا فائنڈ مائی ڈیوائس فیچر صارف کو فوری طور پر اپنے ڈیوائس کو لاک، نیا پاس ورڈ سیٹ یا ذاتی معلومات مکمل طور پر حذف کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ سیکیورٹی کے معیار روایتی کارڈ سیکیورٹی سے زیادہ محفوظ ہیں جو بینک الفلاح کے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

گوگل والیٹ صرف ادائیگی تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ڈیجیٹل حب بھی ہے، جہاں صارفین اپنے ادائیگی کارڈز، لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز کو محفوظ اور بآسانی منظم کر سکتے ہیں۔ گوگل والیٹ کے انتہائی آسان کنٹرولز سے صارفین کو ڈیٹا اور پرائیویسی مینجمنٹ کی مکمل آزادی اور شفافیت فراہم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے، بینک الفلاح کی گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، محترمہ مہریں احمد کا کہنا تھا کہ گوگل والیٹ کا انضمام ہمارے اس وژن کے مطابق ہے، جو مالیاتی رسائی کو بڑھانے اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے میں مدد دے گا۔

یہ اقدام ہمارے صارفین کو جدید بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، تاکہ ان کی بدلتی ہوئی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ مرچنٹس کے لیے بھی گوگل والیٹ ادائیگیوں کو مزید آسان بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :