فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی ممبران کو 31 مارچ تک رکنیت کی تجدید کی ہدایت

جمعہ 14 مارچ 2025 17:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے اپنے ممبران کو 31 مارچ تک رکنیت کی تجدید کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس ضمن میں چیمبر کے ہیڈ کوارٹرفیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کمپلیکس،68گلستان مارکیٹ ریلوے روڈ فیصل آبادیافون نمبر ز 9200934-0419200834یا ای میل Info@fcsti یاویب سائٹ www.fcsti.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن، آرٹیکل 11 کی تعمیل میں ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کی رکنیت 31 مارچ 2025 کو ختم ہو رہی ہے جس کی تجدید شروع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رکنیت کی تجدید کیلئے لازمی ہے کہ ممبران تجدید فیس،انکم ٹیکس ریٹرن برائے سال 2024 یا142بی فارم کی فوٹو کاپی،چیمبر کے ممبر شپ سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی،ڈاک کا مکمل موجودہ پتہ بمعہ ٹیلی فون نمبر، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس ہمراہ لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تجدید ممبر شپ فیس2000 روپے ہے۔علاوہ ازیں فیصل آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اپنے معزز ممبران کوممبر شپ کارڈبھی جاری کر رہا ہے جس کی فیس400 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے چیمبر آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :