خواتین کو قومی دھارے کی معیشت میں شامل کئے بغیرملک پائیدار اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا،شاہدہ آفتاب

جمعہ 14 مارچ 2025 17:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرشاہدہ آفتاب نے کہا کہ خواتین معاشرے کا لازمی حصہ ہیں جنہیں معاشرے کی اصلاح، کردار سازی اور ماڈل قوم کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔وومن بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں اپنا حصہ بڑھا کر نہ صرف پائیدار معاشی ترقی کیلئے ملک کی خدمت کرنابلکہ خاندانوں کی کفالت اور اپنے بچوں کی بہتری کیلئے بھی آگے آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام خواتین ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مرد تاجر برادری کیساتھ شانہ بشانہ کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر کا عہدہ سنبھالا ہے ان کی ترجیحات میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دیناسر فہرست ہے اور وہ اس سلسلہ میں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے کی معیشت میں شامل کئے بغیر ہمارا ملک پائیدار اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کی ترقی کے پہلو کو ترجیح دیں تاکہ آبادی کے اکثریتی حصے کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :