رمضان کے آخری عشرے میں ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول

روضہ شریفہ کی زیارت کا آغاز صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک ہوگا،انتظامیہ

جمعرات 20 مارچ 2025 16:46

رمضان کے آخری عشرے میں ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ریاض الجنہ میں نماز کیلیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ادارہ امور الحرمین الشریفین کا کہنا تھا کہ مردوں کے لیے روضہ شریفہ کی زیارت کا آغاز صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔دوسرے مرحلے میں رات 11 بجے سے 12 تک اور تیسرا مرحلہ صبح کے 2 سے 5 بجیتک ہوگا۔

(جاری ہے)

خواتین کے لیے صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ادارہ امور حرمین کا مزید کہنا تھا ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نسک پورٹل کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنے ضروری ہے جس کا مقصد ازدحام پر قابو پانا اور زیادہ سے زیادہ زائرین کو نوافل ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یاد رہے روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :