اترپردیش ،یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر طالب علم گرفتار

جمعرات 20 مارچ 2025 18:07

اترپردیش ،یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر طالب علم گرفتار
لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے میرٹھ کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں نماز پڑھنے پر ایک مسلمان طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساتھی طالب علم خالد پردھان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے تقریباً چار سو کے لگ بھگ طلباءپر بعد ازاں پولیس نے دھاوابول کر چھ مسلم طلباءکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

ایک طالب علم نے کہا کہ ”ہماری یونیورسٹی میں پوجا بھی منائی جاتی ہے لیکن رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے والے مسلمانوں پر یہ یک طرفہ تشدد کیوں؟ احتجاج میں شریک ایک طالب علم رہنما شان محمد نے مظاہرین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر سخت افسوس کا اظہار کرتے تمام گرفتار طلباءکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔