کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ایف اے بی ایس کے تعاون سے پروجیکٹ سہل کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

منگل 8 اپریل 2025 23:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ایف اے بی ایس (ایم آئی ایس) کے تعاون سے ڈسٹرکٹ اکاو ٴنٹ آفیس حیدرآباد میں پروجیکٹ سہل کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام سہل کے تحت 07 اپریل سے 12 اپریل تک سندھ کے 5 اضلاع کے سندھ حکومت کے تحت آنے والے سرکاری اداروں کے ڈی ڈی اوز پاور رکھنے والے افسران کو ڈیجیٹلائرڈ طریقہ سے کنٹیجسی بلز جمع کرانے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، تربیت میں ٹی آر فارم 30 کے تحت جمع ہونے والے بلز کو آن لائن جمع کرنے کے طریقے کار اور نئے ڈیجیٹل سسٹم کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیم لیڈ ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عامر رسول ابڑو اور ٹیکنیکل فنکشنل کنسلٹنٹ ایس اے پی تاشفین جمشید نے آئے تمام ڈی ڈی اوز اور سپورٹنگ اسٹاف کو نئے آن لائن سسٹم کے تحت ٹریژری آفیس میں ٹی آر فارم 30 کے تحت بلز کو آن لائن جمع کرنے کے متعلق تربیت فراہم کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے شفافیت اور پیپر فری ماحول کی جانب قدم بڑھایا جا رہا ہے -انہوں نے کہا کہ پروگرام سہل کے تحت سندھ کے پانچ اضلاع جن میں حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو الہیا ر، مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان کے سندھ حکومت کے تحت آنے والے سرکاری اداروں کے ڈی ڈی اوز پاور رکھنے والے افسران کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے -انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سسٹم کو کامیابی کے تحت چلایا جا رہا ہے اور اس متعلق سندھ میں یہ تربیتی پروگرام ماہ جنوری سے شروع کیا گیا ہے اور حیدرآباد میں اس ضمن میں تیسرا مرحلہ چل رہا ہی- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاو ٴنٹ آفیسر سید افتخار علی کا کہنا تھا کہ اس آٹومیشن کے عمل کے بعد بلز جمع کرانے میں نا صرف آسانی ہوگی بلکہ پبلک فنڈز کے استعمال میں بھی شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی-