اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ترسیلات زر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم ذریعہ ہیں، سردار طاہر

پیر 14 اپریل 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے اوورسیز پاکستانیز سالانہ کنونشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ترسیلات زر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم ذریعہ ہیں،پاکستانی نوجوان جدید مہارتوں سے لیس ہو کر عالمی منڈی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اہم سفارتخانوں میں زیادہ ترسیلات زر بھجوانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی وہی مقام اور مرتبہ ملنا چاہئے جو ہمیں حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کےلئے ذمہ داران کو آن بور ڈ لیا جائے تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے اور وہ بلا خوف سرمایہ کاری کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ ان کی بھجوائی گئی ترسیلات زر ہماری برآمدات سے بھی زیادہ ہیں ،اگر ہم ایکسپورٹرز کو ریلیف دے سکتے ہیں تو انہیں بھی ریلیف دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :