Live Updates

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دوس بھی مسقط میں ہو گا

منگل 15 اپریل 2025 16:56

ایران   اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دوس بھی     مسقط میں ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ایران اور امریکا کےدرمیان جوہری مذاکرات کادوسرا دور عمان کےدارالحکومت مسقط میں ہوگا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے بتایا کہ مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ مسقط مذاکرات کے دوسرے دور کی بھی میزبانی جاری رکھے گا، جو ہفتے کو ہونے والے ہیں۔ یاد رہے کہ ہفتے کو مسقط مذاکرات کے پہلے دور میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے ساتھ "بالواسطہ" بات چیت کی، جس کی معاونت عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی نے کی۔ ان مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کے ممکنہ خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات