یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر27فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

بدھ 16 اپریل 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر27فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.267ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.563ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 433ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے 315ملین ڈالرکے مقابلے میں 38فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

فروری کے مقابلے میں مارچ میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر26فیصداضافہ ہوا، فروری میں یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 345ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 28.030ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.037ارب ڈالرکے مقابلے میں 33فیصدزیادہ ہے۔\932

متعلقہ عنوان :