سکھر میں خواجہ سرائوں کیلئے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ

بدھ 16 اپریل 2025 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سرائوں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ کھیل کے مطابق خواجہ سرئواں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الانس فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :