امریکہ، میچ کے دوران شائق 20 فٹ بلند سٹیڈیم کی چھت سے گر کر شدید زخمی

ویڈیو وائرل، مداح کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 مئی 2025 13:28

امریکہ، میچ کے دوران شائق 20 فٹ بلند سٹیڈیم کی چھت سے گر کر شدید زخمی
پٹسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2025ء ) امریکا میں بیس بال میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب شائقین میں سے ایک شخص سٹیڈیم کی چھت سے نیچے گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 30 اپریل کو امریکی ریاست پٹسبرگ میں پیش آیا، جہاں جاری بیس بال میچ کے دوران ایک مداح اچانک سٹینڈ کی چھت سے 20 فٹ (تقریباً 7 میٹر) اونچائی سے نیچے آ گرا۔

(جاری ہے)

 

 
انتظامیہ کے مطابق گرنے والا شخص بلیچرز ٹیم کا مداح تھا، جو حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔ 
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے تشویش اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
دوسری جانب کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے بھی زخمی شائق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اس کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔