Live Updates

بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی

فرنچائز کے فیس بٴْک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کیلئے بند کردیے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 مئی 2025 16:27

بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 مئی 2025ء ) بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک بند کردی۔
پی ایس ایل کی سابق چیمپئن فرنچائز نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی ہے۔
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کیلئے بند کردیے گئے ہیں، جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔
ادھر پاکستان نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے پی ایس ایل میں شریک براڈکاسٹرز میں شامل تمام ہندوستانیوں کو وطن واپس روانہ کردیا تھا۔                                  
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات