ملک میں سوتی ملبوسات اور دھاگےکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

جمعرات 17 اپریل 2025 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ملک میں سوتی ملبوسات اورسوتی دھاگےکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس )کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران ملک میں 584713000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.79فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 580148000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

فروری میں ملک میں 73135000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوجنوری کے مقابلے میں 0.01فیصداورگزشتہ سال فروری سے 0.75فیصدزیادہ ہے،جنوری میں ملک میں 73000130 مربع میٹراورگزشتہ سال فروری میں 72588000مربع میٹرملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 1760390000میٹرک ٹن سوتی دھاگے کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.31فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1625288000میٹرک ٹن سوتی دھاگے کی پیداوارہوئی تھی۔ فروری کے دوران ملک میں 220150000میٹرک ٹن سوتی دھاگے کی پیداوارہوئی جوجنوری میں 220140000میٹرک ٹن اورگزشتہ سال فروری میں 208738000میٹرک ٹن تھی۔\395