بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 247 فیصد اضافہ

جمعہ 18 اپریل 2025 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 247.05 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کےمطابق اس دورآن درآمدات کا حجم 11.8 ارب روپےتک بڑھ گیا جبکہ فروری 2024 کے دوران بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات کی مالیت 3.4 ارب روپے رہی تھی ۔اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ فروری 2025 کے دوران بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوںکی ملکی درآمدات میں8.4ارب روپے یعنی 247فیصدسے زیادہ کا اضافہ ارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :