فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے ممبر شپ کی تجدیدی مہم 20اپریل 2025ء تک جاری رہے گی

جمعہ 18 اپریل 2025 13:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے ممبر شپ کی تجدید کیلئے فرنٹ ڈیسک پر سٹاف کی تعداد بڑھا دی ہے جبکہ اوقات کار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اتوار 20 اپریل 2025ء کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

چیمبر کے سیکرٹریٹ کے مطابق ممبر شپ کی تجدیدی مہم 20اپریل 2025ء تک جاری رہے گی۔ 18اپریل بروز جمعہ فرنٹ ڈیسک حسب معمول صبح9سے شام5بجے تک ممبران کی خدمت کیلئے کھلارہے گا۔ 19اپریل بروزہفتہ کو تجدید ی درخواستیں صبح9سے رات 10بجے تک وصول کی جائیں گی۔ مزید برآں اتوار مؤرخہ 20اپریل کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس روز ممبر شپ کاؤنٹر صبح 9سے رات 12بجے تک ممبر شپ تجدید کیلئے کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :