ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 14 فیصد اضافہ

جمعہ 18 اپریل 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1.64 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.44 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ، توانائی، ٹیلی کام اور مینوفیکرنگ کے شعبے میں ہوئی ہے۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی ہوئی ۔مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.38 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.51 ارب ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :