لکی سیمنٹ کے زیرِ اہتمام پیزو پلانٹ کے نزدیک ہارٹ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

جمعہ 18 اپریل 2025 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) لکی سیمنٹ نے اپنے پیزو پلانٹ کے گردونواح کے رہائشیوں کیلئے 15سے 17اپریل تک اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا انعقاددل کی بیماریوں کی دیکھ بھال کیلئے پاکستان کے معروف ادارے ٹبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ(THI)کے اشتراک سے کیا گیا۔اس کیمپ کا مقصد احتیاطی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو لکی سیمنٹ کے کمیونٹی ویلیفیئرپروگرام کا حصہ ہے۔

3روزہ مہم کو مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور مجموعی طورپر 600سے زائد افرادکی اسکریننگ کی گئی۔ کیمپ میں 130سے زائد ایکوکارڈیو گرامز(echos)، اور تقریباً180الیکٹروکارڈیو گرامز(ECG)کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اسکریننگ، بلڈپریشر چیک اپ، اورامراضِ قلب کے ماہرین سے مشاورت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

لکی سیمنٹ کا یہ اقدام صحت مند کمیونٹی کی تعمیر اور پسماندہ علاقوں میں معیاری طبی سہولیات تک رسائی ممکن بنانے کے عزم کی عکاسی ہے۔

ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ جیسے بہترین طبی ادارے کے ساتھ تعاون سے لکی سیمنٹ زندگیوں کو بہتر بنانے اور مہلک بیماریوں کی تشخیص کو بھی ممکن بنانے میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔مقامی افراد کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہاگیا اور بہت سے لوگوں کو پہلی مرتبہ ماہرِ امراض ِ قلب سے مشورہ لینے کا موقع ملا۔ لکی سیمنٹ مستقبل میں بھی کمیونٹی کی طویل المدّتی فلاح و بہبود کے لیے ایسے بامقصد صحت عامہ کے پروگرامز کی سپورٹ جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے

متعلقہ عنوان :