وفاقی محتسب برائے ٹیکس آصف محمود جاہ سے کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمدایوب مریانی کی ملاقات

پیر 21 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی محتسب برائے ٹیکس آصف محمود جاہ سے کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمدایوب مریانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان کے تاجروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق ری فنڈز میں تاخیر،کسٹمزکے امور،ایف ٹی او کے احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹوں سے متعلق مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے کہاکہ وفاقی ٹیکس محتسب ،ٹیکس دینے والوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں یہ ادارہ تاجروں کے مسائل اورناانصافیوں کے خلاف اپیلوں کو بروقت نمٹاتاہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :