راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کیساتھ ایک یادگار تصویروائرل

بدھ 23 اپریل 2025 19:42

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کیساتھ ایک یادگار تصویروائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)گلوکار راحت فتح علی خان کی لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کیساتھ لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر تصویر میں نوجوان راحت فتح علی خان کو صوفے پر نصرت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھے کیمرے کیلئے پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔راحت فتح علی خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ پرانی یادیں ہیں۔راحت فتح علی خان کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں لیجنڈ گلوکاروں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔