محبت الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی، اداکارہ فضیلہ قاضی

میں الگ بیک گرائونڈ سے ہوں اور قیصر کا تعلق الگ گھرانے سے ہے ہم نے اپنی عادتوں کو بھی تبدیل کیا

منگل 17 جون 2025 12:43

محبت الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی، اداکارہ فضیلہ قاضی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ محبت الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوہر و اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ شرکت کی اس دوران میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ شادی شدہ ریلیشن شپ میں محبت قائم کیسے رکھی جائی جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ محبت دوستی سے شروع ہوتی لیکن جب ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو یہ الگ ہوتی ہے اور بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو شوہر سے محبت الگ طرح کی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے مرد یا عورتیں بھی دیکھیں ہیں کہ جو بچوں کی پروا کیے بغیر بیوی یا شوہر سے بدلہ لینے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں ایک پیج پر ہونا ہے تاکہ بچے ہم سے اپنی ہر بات شیئر کرسکیں۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ زندگی کے ہر فیصلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، لڑائیاں ہوتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایک دوسرے سے پیار نہیں کرتے، میاں بیوی کی محبت میں لحاظ ہوتا ہے کیونکہ دونوں نے ساتھ اچھا برا وقت گزارا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الگ بیک گرائونڈ سے ہوں اور قیصر کا تعلق الگ گھرانے سے ہے ہم نے اپنی عادتوں کو بھی تبدیل کیا ہے، آپ کو محبت کے رشتے میں نرمی بھی لانی پڑتی ہے۔