اداکاروہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی

اداکار نے بیٹی کے لیے معروف فنکار ضیا محی الدین کی آواز میں خوبصورت نظم شیئر کی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا

منگل 17 جون 2025 12:37

اداکاروہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی۔اداکار وہاج علی نے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔ان کی بیٹی بھی ہے جس کا نام امیرا وہاج علی ہے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اداکار نے حال ہی میں بیٹی کے لیے معروف فنکار ضیا محی الدین کی آواز میں خوبصورت نظم شیئر کی ہے جسے انہوں نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹی کے نام۔وہاج علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں دنیا کو امیرا کی آنکھوں سے دیکھوں، ان راستوں پر چلوں جو ابھی تراشے نہیں گئے، ان بلندیوں کو چھو سکوں، جہاں تک شاید میں خود نہ جا سکوں، مگر وہ جا سکتی ہے، میری بیٹی، میری دنیا۔ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی جانب سے اب تک کی سب سے خوبصورت پوسٹ، جبکہ دوسرے نے دعا دی کہ اللہ آپ کو اپنی بیٹی کے ساتھ سلامت رکھے، آمین۔

متعلقہ عنوان :