Live Updates

فلم لوگرو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ناظرین نے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا

منگل 17 جون 2025 12:37

فلم لوگرو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اے آر وائی فلمز کی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم لو گرو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔اے آر وائی فلمز کی شاندار پیشکش فلم لو گرو کو شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلم نے اب تک 55 کروڑ 3لاکھ روپے کا بہترین بزنس کیا۔

اس فلم نے پاکستان میں 29 کروڑ دو لاکھ جبکہ بیرون ممالک میں 26 کروڑ ایک لاکھ روپے کمائے۔ رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے اپنے پہلے ہفتے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ناظرین نے اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا۔اس فلم کے ہدایت کار معروف فلم ساز ندیم بیگ ہیں جبکہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتو اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل ہے جو شائقین کو خوب پسند آرہا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کا ایک گانا ’’رات کے سائے‘‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے، جس میں اداکارہ رمشا خان اور ہمایوں سعید نے پرفارم کیا ہے جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ لباس، رقص اور اسکرین کیمسٹری نے بھی مداحوں کو بیحد متاثر کیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات