
ں*آنٹیاں گھورتی ہیں، تصاویر بنواتے وقت کمر کے گرد بانہیں پھیلا دیتی ہیں، مشعل خان
جمعرات 24 اپریل 2025 18:25
(جاری ہے)
مشعل خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی لڑکیوں کے قریب رہی ہیں اور ان سے ان کی اچھی دوستی رہی ہے لیکن متعدد لڑکیوں نے ان کے ساتھ دھوکے بھی کیے۔ایک سوال کے جواب میں مشعل خان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی طرح لڑکے اس لیے قریبی اور روحانی دوست نہیں بن سکتے، کیوں کہ وہ ایک دوسرے کے قریب نہیں آتے، ایک دوسرے سے دل کی بات ہی نہیں کرتے۔
شادی سے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کی شادی اچانک ہی ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی کسی شخص کا دوسرے شخص سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے، ہر کسی کی اپنی اہمیت اور جگہ ہوتی ہے۔اداکارہ کے مطابق جو لڑکیاں پہلے تعلقات ختم ہونے پرنئے تعلقات استوار کرنے کے بعد نئے اور پرانے کا موازنہ کرتی ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، یہ بہت غلط بات ہے، ہر کسی کی اپنی جگہ اور اہمیت ہوتی ہے۔مشعل خان نے لڑکیوں کی عادتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر لڑکیوں میں دوسری لڑکیوں کو سر سے پاوں تک دیکھنے، ان کا جائزہ لینے اور گھورنے کی بری عادت ہوتی ہے۔ان کے مطابق عام طور پر لڑکیاں یا خواتین دوسری لڑکیوں کا اس لیے جائزہ لے رہی ہوتی ہیں، کیوں کہ وہ اپنے شوہروں کی جانب سے عدم تحفظ کا شکار ہوتی ہیں، انہیں ان کے شوہروں نے نظر انداز کیا ہوا ہوتا ہے۔اسی بات پر مشعل خان نے کہا کہ انہیں نہ صرف لڑکیاں بلکہ آنٹیاں بھی بہت گھورتی اور ان کا جائزہ لیتی ہیں۔ان کے مطابق بعض مرتبہ آںٹیاں تصاویر بنواتے وقت انہیں پکڑ لیتی ہیں اور ان کے کمر کے گرد بانہیں بھی پھیلا دیتی ہیں، جس پر وہ پریشان بھی ہوجاتی ہیں۔مشعل خان نے کہا کہ آنٹیوں کی ایسی حرکت پر انہیں وہ روکتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہی ہیں، جس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ آپ بہت چھوٹی اور اچھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.