باغبان آم کے باغات میں ضرورت پڑنے پر جائزہ اور سپرے جاری رکھیں،محکمہ زراعت

پیر 28 اپریل 2025 15:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزذوہیب احمد نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے اختتام تک آم کے باغات میں زیادہ تر کیڑے و بیماریاں نقصان دہ حد سے نیچے آجاتی ہیں مگر باغبان ضرورت پڑنے پر جائزہ اور سپرے جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغبان بٹور کی کٹائی جاری رکھیں اور نائٹروجنی کھاد یوریا کی دوسری خوراک کے طور پر ایک کلو گرام فی پودا کھاد ڈالنے کے علاوہ پتوں پر چھوٹے غذائی اجزاء کا سپرے بھی کریں۔

انہوں نے کہاکہ آم کے باغات میں اپریل کے بعد آبپاشی کا وقفہ 20دن رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ منہ سڑی کے خلاف ضرورت کے مطابق سپرے کرنے، تنوں پر بورڈ و پیسٹ لگانے سے بھی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ پھل کی مکھی آم کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے اسلئے اس کے خلاف پھندوں کا بھی مناسب انتظام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :