پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جولائی 2025 12:09

پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025  تک  ملک کی جینگ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن اف پاکستان چیمبرز اف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کاٹن سیزن 2025/26 کپاس امد کے اولین اعدادوشمار بتاتے ہوئے, پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025  تک  ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

  ملک میں مجموعی طور پر 184جیننگ فیکٹریاں اپریشنل ہیں جن میں سے سندھ  86 اور پنجاب میں 98 جینگ فیکٹریاں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے 249980 گانٹھ روئی خرید کی ہے۔گذشتہ سال آج کی تاریخ میں 442041 گانٹھ کی آمد ہوئی تھی امسال144290 گانٹھ کی کمی جو کہ %32.64  یے 
انہوں نے کہا کہ فنانس بل میں روئی، دھاگہ اور کپڑے کو ای ایف ایس سے نکال دیا گیا ہے اور اس کی امپورٹ پر %18 سیلز ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے۔تاحال اس کا ایس آر او جاری نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فنانس بل کے مطابق فوری ایس آر او جاری کیا جائے۔مزید برآں انہوں نے کہا کھل بنولہ، بنولہ پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس  کپاس کی قیمت پر  اثر انداز ہو رہا ہے جو کاشتکار کے استحصال کا سبب ہےاس کا خاتمہ ضروری ہے۔